Logo Pak Student Forum

Today a Reader, Tomorrow a LEADER

Home » Blogs » 07 TIPS TO PASS PUNJAB POLICE RUNNING TEST | 2022
Punjab Police

07 TIPS TO PASS PUNJAB POLICE RUNNING TEST | 2022

It is a child play to pass Punjab Police Running test. In this post our team will explained the youngs that how to pass the running test easily for requritment in Police and other forces. 

آپ کسی بھی فورس میں رننگ ٹیسٹ دینے جا رہے ہوں  تو اس میں فیل ہونے کی بڑی وجہ رننگ کے اصولوں سے ناواقفیت ہے۔رننگ کرنا ایک ٹیکنیک ہے ایک سائنس ہے لہذا پہلے اس کو سمجھیے پھر اس پر عمل کیجیے۔

07 TIPS TO PASS POLICE RUNNING TEST

رننگ  کے لیے درست کٹ کا انتخاب 

رننگ کرنے کے لیے آپ کے پاس ٹریک سوٹ یا ٹراؤزر شرٹ ، جوگر کا ہونا ضروری ہے ۔ اگر اپ جوگرز کے علاوہ عام شوز یا ننگے پاؤں رننگ کرتے ہیں یا جینز وغیرہ استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کی رننگ میں کامیابی مشکل ہے ۔ لہذا ٹریک سوٹ یا ٹراؤزر شرٹ اور جوگر کا استعمال ضروری ہے 

رننگ کرتے ہوئے ہاتھوں کی پوزیشن

رننگ کرتے ہوئے ہاتھوں کی پوزیشن بہت معنی رکھتی ہے رننگ کرتے ہوئے آپ کے ہاتھوں کی پوزیشن ٹھیک ہونے کی وجہ سے آپ کی اسپیڈ میں بھی اضافہ ہوگا دوڑتے وقت اپنے ہاتھوں کو ہمیشہ 90ڈگری کے زاویہ میں رکھیں۔جب آپ دوڑ رہے ہوں تو اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ کے ہاتھ آگے پیچھے جاتے وقت  پسلیوں اور کہنیوں کے درمیان زیادہ گیپ نہ بنے۔اور ہاتھوں کو ایسی پوزیشن میں نہ رکھیں کہ دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کی جانب جا رہا ہودوڑتے وقت آپ کی ہتھیلی یا مٹھی  آپ کے کولہے سےٹھوڑی تک آنی یا جانی چاہیے۔اس سے آپ کو ایک اچھی موومنٹ ملے گی اور آپ کی اسپیڈ میں اضافہ ہوگا۔

POLICE RUNNING TEST

رننگ کرتے ہوئے سانس لینے کی صحیح ٹیکنیک

جب ہم نارمل سانس لیتے ہیں تو  پھیپھڑے کے اوپر والے حصے کا استعمال کرتے ہیں جس سے جسم کو ضرورت کے مطابق آکسیجن مل جاتی ہےاور ہماری باڈی نارمل  رہتی ہے  اور جسم کی تما م تر سرگرمیاں اچھے طریقے سے ہو جاتی ہےجبکہ ہمارے پھیپھڑوں کو آکسیجن سٹور کرنے کی صلاحیت 06 لیٹر ہوتی ہےجب ہم نارملی سانس لیتے ہیں تو آدھا لیٹر لیتے ہیں اور آدھا لیٹر کاربن ڈائی آکسائیڈ چھوڑ دیتے ہیں بتانے کا مطلب یہ ہے کہ جتنا ہم نے سانس لیا اتنا ہی واپس کر دیا اس  کنڈیشن میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا توازن برقرار رہتا ہے لیکن جب ہم دوڑتے ہیں تو جلدی جلدی سانس لینا شروع کر دیتے ہیں۔جب ہم جلدی جلدی سانس لیتے ہیں تو منہ سے زیادہ سانس کھینچ لیتے ہیں مگر کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ٹھیک سے نہیں چھوڑ پاتے  اس کنڈیشن میں پھیپھڑوں میں ضرورت سے زیادہ ہوا بھر جاتی ہے۔جس سے آکسیجن اور ہوا کا توازن بگڑ جاتا ہے اس کی وجہ سے نئی آکسیجن پھیپھڑوں میں کم آپاتی ہےتو اس دوران پھیپھڑے ٹھیک سے کام نہیں کرتےاور آپ کی باڈی تھک جاتی ہے  اور آپ کی سانس پھولنا شروع ہو جاتی ہے جس سے آپ کو رکنا پڑتا ہے۔اس لیے یہ سب سے زیادہ ضروری ہے کہ آپ صحیح طرح سے سانس لیں اور جتنا سانس لیا ہو اسے پوری طرح سے باہر نکالیں۔یہ یاد رکھیں کہ دوڑتے وقت سانس زیادہ لمبا اور گہرا لیں جس سے آکسیجن ہمارے پھیپڑوں میں زیادہ جائےاور ہم ایک ہی سانس میں پانچ سے چھ قدم کی دوری  سے طے کر سکیں۔جتنے اچھے طریقے سے سانس لینا ضروری ہے اتنے ہی اچھے طریقے سے سانس چھوڑنا بھی ضروری ہے۔یاد رکھیں: رننگ کرتے ہوئے ناک سے سانس لینا ہے اور منہ سے خارج کرنا ہے۔

رننگ کرتے ہوئے سر کی پوزیشن

رننگ کرتے ہوئے سر کی پوزیشن کا بھی ایک اہم رول ہوتا ہے کچھ لوگ دوڑتے ہوئے کبھی اوپر دیکھتے ہیں کبھی نیچے اور کبھی دائیں تو کبھی بائیں  اور اپنا سر بھی ادھر اُدھر گھماتے ہیں تو یہ چیز رننگ کے دوران آپ کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔اگر آ پ ایسا کریں گے تو گردن کےپٹھوں میں کچھاؤ آ سکتا ہےلہذا رننگ کے دوران آپ نے اس چیز سے اجتناب کرنا ہےا ور اس کا خاص خیال رکھنا ہے

رننگ کرتے ہوئے پیروں کا زمین کو چھونا

پوری رننگ ٹیکنیکس میں سے یہ ایک اہم  ٹیکنیک ہےکچھ لوگ اس اُلجھاؤمیں رہتے ہیں کہ رننگ کرتے وقت جب ہم پیروں کی لینڈنگ کراتے ہیں توپہلے لینڈنگ پنجوں کے بل ہونی چاہئے یا پھر ایڑی کے بل اور زیادہ تر لوگ لینڈنگ کرتے وقت پہلے ایڑی کو زمین پر لگاتے ہیں اور پھر پنجے نیچے  آتے ہیں  جو کہ سراسر غلط طریقہ ہےکیونکہ ایڑی زمین پر لگانے سے جسم کا سارا وزن گھٹنوں پر آتا ہے  اور اگر آپ یہی پریکٹس بار بار کر رہے ہیں تو آپ کے گھٹنوں میں خرابیاں آ سکتی ہیں۔ لہذا رننگ کا یہ اصول ہے کہ رننگ کرتے ہوئے آہستہ بھاگے اور پہلے پنجوں کو زمین پر ٹچ کریں جب آخری تین منٹ رہتے ہوں تو قدم لمبا کرلیں اور پورا پیر زمین پر ٹچ کریں اس سے آپ کی پوری باڈی پر یکساں وزن پڑے گااور آپ کے گھٹنوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہو گی۔

تیز رفتار بھاگنے کا دورانیہ

رننگ کرتے وقت گھڑی ضرور اپنے پاس رکھیں  اگر آپ 1600 میٹر رننگ کا ٹیسٹ دینے جا رہے ہیں تو یہ ٹیسٹ عموماًمرد حضرات کو 07 منٹ میں جبکہ فی میل  کو اس کے 03 سے 04 منٹ زیادہ دیے جاتے ہیں    ایک بات یاد رکھیں کہ رننگ شروع کرتے وقت کبھی بھی آپ نے اسپیڈ نہیں لگانی بلکہ شروع کرتے وقت آہستہ آہستہ اور پنجوں کے بل دوڑنا شروع کریں اور آخر کے 03 منٹ میں پوری اسپیڈ سے پورے قدم کے ساتھ بھاگیں۔اگر آپ کا ساتھی آگے بڑھ رہا ہے تو اس کے ساتھ اسپیڈ نہیں لگانی بلکہ اپنی کی ہوئی پریکٹس کو ترجیح دینی ہے

انتہائی اہم:رننگ سے پہلے رفع حاجت ضرور کرلیں ۔  رننگ کرنے سے پہلے آپ اگر دودھ یا ملک شیک یا پانی پی رہے ہیں تو اس کی مقدار  ٓدھے گلاس سے زیادہ  نہیں ہونی چاہیےورنہ نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے کیونکہ اس سے آپ کو الٹیاں وغیرہ بھی آسکتی ہیں اور جس دن ٹیسٹ ہوں اس سے پہلے رات کو آپ نے جلد سو جانا ہے تا کہ جسم صبح فریش اور تروتازہ رہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top